ایس ای سی پی نے گارنٹی بزنس کے فریم ورک کا مسودہ جاری کر دیا

ایس ای سی پی نے گارنٹی بزنس کے فریم ورک کا مسودہ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کریڈٹ اینڈ شیورٹی شپ ( کنڈیکٹ آف بزنس) کے قواعد 2016کا مسودہ شراکت داروں اور عوامی آراء کے لئے جاری کر دیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد و ادارے تیس دن کے اندر اس مسودہ پر اپنی آراء اور تجاویز سے کمیشن کو آگاہ کر سکتے ہیں۔ یہ جامع قواعد گارنٹی کے کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کے لئے بین الاقوامی معیارات کر مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دئے گئے ہیں تا کہ انشورنس پالیسی ہولڈرز کے مفادات کو بہتر تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے، انشورنس کے کاروبار پر عوام کے اعتماد کو بڑھایا جا سکے اور ملک میں انشورنس کو فروغ حا صل ہو۔ ان قواعد کے ذریعے انشورنس کمپنیوں کو سرمایہ کاری پر رسک لینے کو محدود کیا گیا ہے اور انشورنس کمپنیوں کو ایک خاص حد تک خصوصی ریزور برقرار رکھنے کا پابند کیا جانے کی تجویز شامل ہے تا کہ کسی بھی وقت اگر دی گئی گارنٹی کو تحلیل کرنا پڑے تو اس ادا کیا جا سکے۔ مزید ، قواعد کے مسودہ میں انشورنس کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پرائسنگ اور انڈر رائٹنگ پالیساں تشکیل دیں اور انہیں کمیشن کو جمع کروائیں۔ اس کے علاوہ انشورنس کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ جاری کی گئی گارنٹیوں کے بارے میں کمیشن کو سالانہ بنیادوں پر رپورٹ کریں۔ امید ہے کہ کریڈٹ اینڈ شیورٹی شپ کے قواعد نافذ ہونے سے انشورنس کے پالیسی ہولڈرز کا اعتماد بڑھے گا اور ملک میں انشورنس کے اجحان میں اضافہ ہو گا۔

مزید :

کامرس -