محمد عامر 18جون کو ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے شہریار خان

محمد عامر 18جون کو ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے شہریار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزہ ملنے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ دستاویزات موصول ہونے کا انتظار ہے ، محمد عامر 18جون کو ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو 6سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے ٹیم کے ساتھ دورہ انگلینڈ کے لیے ویزا جاری کردیا گیا۔پی سی بی حکام نے بھی محمد عامر کے برطانوی ویزا جاری ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے محمد عامر کو ویزہ دینے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے ،عامر انگلینڈ کے سفر کے لیے دستاویزات کے موصول ہونے کا انتظار ہے جس کے بعد وہ 18جون کو ٹیم کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم انگلینڈ کے جانب ویزے کے اجرا میں تاخیر کی جارہی تھی جس کے بعد پی سی بی نے اسلام آباد میں موجود برطانوی ہائی کمشنر سے ویزے کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی حکومت سے عامر کے ویزے کے اجرا ء کی حمایت کی تھی۔