افغان کرکٹ بورڈ لی وقاریونس کو ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش

افغان کرکٹ بورڈ لی وقاریونس کو ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(آئی این پی)افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کیسابق کپتان اورکوچ وقاریونس کوٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی آفر کردی، وقاریونس کے جواب کا انتظار ہے۔ انضمام الحق کی جانب سے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کی، اس مقصدکیلئے دنیا بھرسیدرخواستیں موصول ہوئیں ۔ ذرائع کے مطابق افغا نستان کر کٹ بورڈ نے سابق پاکستانی کپتان اورہیڈ کوچ وقاریونس کوہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کردی۔ افغان حکام کے مطابق وقاریونس سے بات چیت ہوئی ہے اوران کے جواب کا انتظارہے، رواں سال بھارت میں ہونیوالیورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرہیڈ کوچ وقاریونس نیاستعفی دیدیا تھا۔لیجنڈری فاسٹ بولر2مرتبہ پاکستان کے ہیڈ کوچ اورایک مرتبہ بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔