مکی آرتھر کی شہریار خان سے ملاقات 40منٹ تک جاری رہی

مکی آرتھر کی شہریار خان سے ملاقات 40منٹ تک جاری رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی ہے۔ شہریار خان نے کوچ کو ہدایت کی ہے کہ دورہ انگلینڈ میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہو نیوالی ملاقات چالیس منٹ جاری رہی۔ ملاقات میں ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے حکمت عملی زیر بحث آئی۔ شہر یار خان نے ہیڈ کوچ کو ہدایت کی کہ کسی کھلاڑی کے ساتھ ڈسپلن کے معاملے پر کوئی رعایت نہ برتی جائے شہریار خان نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں کامیابی کیلئے ڈسپلن کا اہم کردار ہو گا۔ مکی آرتھر نے دیگر کوچنگ اسٹاف سے بھی ملاقات کی ہیڈ کوچ گزشتہ رات پاکستان پہنچے تھے۔