انگلینڈ اور روس یورو فٹ بال چمپئن شپ میں کل آمنے سامنے ہونگی

انگلینڈ اور روس یورو فٹ بال چمپئن شپ میں کل آمنے سامنے ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (این این آئی)انگلینڈ اور روس کی ٹیمیں یورو فٹ بال چمپئن شپ میں اپنا پہلا میچ (کل) ہفتہ کو کھیلیں گی ۔تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم (کل) ہفتہ کو روس کے خلاف مہم کا آغاز کریگی ٗ یورو چمپئن شپ 10 جون سے 10 جولائی تک فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں دنیائے فٹ بال کی ٹاپ 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی ٗسپین کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی ٗ انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ بی میں روس ویلز اور سلواکیہ کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں 11 جون کو روس کے مدمقابل ہو گی ٗانگلش ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ 16 جون کو ویلز ٗ تیسرا اور آخری گروپ میچ 20 جون کو سلواکیہ کے خلاف کھیلے گی۔