دشمن قوتیں سازش کے تحت ملکی حالات خراب کر رہی ہیں،میاں مقصود احمد

دشمن قوتیں سازش کے تحت ملکی حالات خراب کر رہی ہیں،میاں مقصود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے دشمن ایجنسی کو غیر موثر بنانے کیلئے سیاسی وعسکری قیادت کے درمیان اتفاق کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دشمن قوتیں پاکستان کے حالات خراب کررہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان سے راء،موساد اور سی آئی اے کے گٹھ جوڑ کو ختم کیا جائے۔یہ ملکی بقاء وسلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔بھارت کو نیوکلیئرسپلائزرگروپ کی رکنیت دینے سے ایٹمی عدم توازن پیداہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے امریکہ کی جانب سے بھارت کی نیوکلیئر سپلائزرگروپ میں شمولیت کی حمایت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی ملک کو استثنیٰ دے کر این ایس جی کارکن بنانے سے دفاعی استحکام متاثر ہوگا۔امریکہ جنوبی ایشیاکے خطے میں طاقت کا توازن خراب کرنا چاہتا ہے۔ایک طرف امریکہ پاکستانی حدود کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملے کررہا ہے تودوسری جانب وہ بھارت پر نوازشات کرکے یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی سے اسے کوئی غرض نہیں۔