ٹریفک جام کے باعث روزہ دار گھنٹوں خوار ہو رہے ہیں،مرزا رمضان

ٹریفک جام کے باعث روزہ دار گھنٹوں خوار ہو رہے ہیں،مرزا رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ سخت گرمی کے موسم میں روزہ کی حالت میں شہری گھنٹوں خوار ہو رہے ہیں حکمران خود تو ٹھنڈے گھروں میں بیٹھے پانی کی قلت اور ٹریفک جام کے مسئلے کے خاتمے کے ایسے احکامات صادر فرماتے ہیں کہ جن کا انہیں خود علم تک نہیں ہوتا اس لئے ان کے احکامات پر کوئی عمل درآمد بھی نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گر حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل نہ کیا تو پھر پی ٹی آئی خاموش نہیں رہے گی۔