بل جمع نہ کروانے پر ، لیسکونے درجنوں سرکاری دفاتر کی بجلی کاٹ دی

بل جمع نہ کروانے پر ، لیسکونے درجنوں سرکاری دفاتر کی بجلی کاٹ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کامرس رپورٹر )لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوقیصرزمان کی ہدایت پر بجلی کے بل جمع نہ کروانے والے درجنوں سرکاری دفاتر کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ جن سرکاری اداروں کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں ان میں سنٹرل آپریشن سرکل لیسکو کی حدود میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذمہ واجب الادا رقم389824روپے سٹریٹ لائٹ کے ذمہ 13584302روپے کرکٹ اسٹیڈیم کے ذمے 727938روپے پی ایچ اے کے ذمہ 255632 روپے گورنمنٹ کالج کے ذمہ 19373روپے اور ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے ذمہ1441218 روپے ہیں۔اس طرح درج بالا محکموں کے ذمہ سنٹرل آپریشن سرکل لیسکو کے ٹوٹل 16418287روپے واجب الادا ہیں۔جبکہ لیسکونارتھ سرکل کی حدود میں ڈسٹرکٹ آفس پنجاب کے ذمہ4461323روپے چیف انجینئر ای اینڈ ایم کے ذمہ8642947روپے اے ای انجینئر (پاک)کے ذمہ1005002 روپے اسسٹنٹ پراجیکٹ مینجرکے ذمہ34859 روپے نیشنل ہائی وے کے ذمہ 2202756 روپے ایس ای شاہی قلعہ کے ذمہ 162639روپے راوی ٹاؤن کے ذمہ 172040 روپے ایس ڈی او ہائی وے کے ذمہ148459 روپے سٹریٹ لائٹ کے ذمہ690536روپے پنجاب اوقاف کے ذمہ475702 روپے پولیس اسٹیشن مستی گیٹ لاہورکے ذمہ91763 روپے ویٹرنری کالج کے ذمہ729062روپے اور پراپرٹی بورڈ کے ذمہ518975 روپے ہیں۔اس طرح درج بالا محکموں کے ذمہ نارتھ سرکل لیسکو کے ٹوٹل19257504روپے واجب الادا ہیں۔اوکاڑہ سرکل لیسکو کی حدودمیں محکمہ تعلیم کے ذمہ واجب الادا رقم4671490 روپے محکمہ صحت کے ذمہ426405 روپے ٹی ایم اے کے ذمہ 134268روپے پولیس اسٹیشن شمس آباد اور ست گرہ کے ذمہ 44941 روپے ہیں۔ااس طرح درج بالا محکموں کے ذمہ اوکاڑہ سرکل لیسکو کے ٹوٹل 5277104روپے واجب الادا ہیں۔