پی این آر کی تنظیم سازی کا کام تیز ی کے ساتھ جاری ہے،بریگیڈیئر (ر)نادر میر

پی این آر کی تنظیم سازی کا کام تیز ی کے ساتھ جاری ہے،بریگیڈیئر (ر)نادر میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان نیشنل ریفارم موومنٹ پاکستان کے چیئرمین بریگیڈئر (ر) نادر میر نے کہا ہے کہ پی این آر کی تنظیم سازی کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور عوام الناس تنظیم سازی میں گہری دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ عوام موجودہ سسٹم سے بیزار ہو چکے ہیں اور سسٹم میں تبدیلی ہر طبقے کی خواہش بن کررہ گئی ہے افسوس کی بات ہے کہ عوام کو سب سے بڑے بابرکت مہینے ماہ رمضان کے دوران نہ تو بجلی مل رہی ہے نہ پانی مل رہا ہے اور نہ ہی عبادت کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کوئی ریلیف مل رہا ہے سحری اور افطار کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ رمضان سے پہلے کی طرح ہی ہو رہی ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نادر میر کا کہنا تھا کہ ایک ایٹمی ملک کے عوام کو مسائلستان سے دو چار کردیا گیا ہے غریبوں کے منہ سے روٹی کے نوالے بھی چھینے جا رہے ہیں کیسی عجیب بات ہے کہ ملک کا امیر طبقہ تو ٹیکس ادا نہیں کررہا ہے لیکن غریبوں سے ہر اشیاء پر مختلف قسم کے ٹیکس لئے جا رہے ہیں وفاقی بجٹ نے غریبوں کے مسائل میں اضافہ کیا ہے ۔