وفاقی اور صوبائی وزراء خواتین کا احترام کرنا سیکھیں،اشرفبھٹی

وفاقی اور صوبائی وزراء خواتین کا احترام کرنا سیکھیں،اشرفبھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران اوران کے حواری عورت کی عزت نہیں کرسکتے۔آج عورت پارلیمنٹ ،گھراوردفترسمیت کسی مقام پرمحفوظ نہیں ہے ۔وفاقی وصوبائی وزراء اپنی زبانوں کولگام دیں اورخواتین کااحترام کرناسیکھیں جس کے اپنے گھر میں ماں بیٹی ہووہ دوسروں کی ماں بیٹی کوگالی نہیں دے سکتا۔خواجہ آصف نے جس طرح پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکردھڑلے سے بدزبانی اوربداخلاقی کامظاہرہ کیا اس پرانہیں معاف نہیں کیا جاسکتا۔اگرپاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی ہوتی خواجہ آصف اس وقت جیل میں ہوتے وہ جاویدکالونی میں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ کچھ گناہوں کی معافی اورتلافی نہیں ہوتی ،خواجہ آصف کی رکنیت ختم کر کے موصوف کو تاحیات نااہل قراردیا جائے۔شریف برادران کے دورمیں عورت کوزندہ جلانے کے واقعات سے ان کی عورت دشمنی صاف عیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ مری کے بعد لاہورمیں ایک جواں سال لڑکی کوزندہ جلادیا گیا ،'' وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا''کی پریس ریلیز سے درندوں کی صحت اورسوچ پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں بدترین بیڈگورننس پرشہبازشریف استعفیٰ دیں ۔