زکوٰۃ دی جائے تو حکومت کو ٹیکس لگانے کی ضرورت نہ رہے،غلام عباس صدیقی

زکوٰۃ دی جائے تو حکومت کو ٹیکس لگانے کی ضرورت نہ رہے،غلام عباس صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) رمضان المبارک اسلامی اخوت کا مہینہ ہے ۔اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں ہوتی ہے مسلمان اسے غنیمت جانتے ہوئے اپنی دنیا وآخرت سنوارنے کی کوشش کریں ،برکات رمضان کا حصول ترجمہ وتفسیر کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت سے ممکن ہے ۔اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے رمضان اور مسلمان کے عنوان پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کو اس ماہ مقدس میں آسمان دنیا پر نازل کیا گیا ہے رمضان اور قرآن کا خاص جوڑ ہے ،مسلمان قرآن کا حقیقی پیغام سمجھنے کیلئے ترجمہ وتشریح کے ساتھ تلاوت قرآن کا اہتمام کریں انہوں نے کہا کہ رمضان کو غم خواری کا مہینہ بھی کہتے ہیں مسلمان اپنی زکوٰۃ ،صدقات،خیرات کا رخ غریبوں کی طرف کریں تاکہ معاشرے سے غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان ایمانداری سے زکوٰۃ ادا کریں اور زکوٰۃ کو مستحقین تک پہنچایا جائے تو حکومت کو کسی قسم کا ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔