حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،شیخ شہزاد یونس

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،شیخ شہزاد یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رہنما شیخ شہزاد یونس نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ ، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے حکمران ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے ، ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی کا سیلاب امڑ آیا ہے سرمایہ دار حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے وہ کسی صورت بھی عوام دوست بجٹ نہیں بنا سکتے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہونے کے بجائے نیچے کی طرف جا رہا ہے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ عوام کو صاف پینے کا پانی بھی میسر نہیں ، ملک میں حکومت دور بین سے بھی نظر نہیں آ رہی اور عوام دن بدن مسائل کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں جنہیں حکمران نکالنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہے ۔