ہیپاٹائٹس کی ادویات ضائع ہونے کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

ہیپاٹائٹس کی ادویات ضائع ہونے کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس میں عملہ کی سنگین غفلت کے باعث ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت 29کروڑ روپے مالیت کی خریدی گئی ادویات کے ضیاع پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کارمیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ناقص پانی کے باعث ہیپاٹائٹس کا مرض دن بدن بڑھ رہا ہے اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔مارکیٹ میں ہیپاٹائٹس کی ادویات انتہائی مہنگی ہونے کے باعث غریب اور سفید پوش مریض اپنا علاج معالجہ کروانے سے قاصر ہیں اس لیے وہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے رجوع کرتے ہیں لیکن ایک عرصہ سے ہیپاٹائٹس کے مریض دوائیوں کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں دربدر پھرتے رہے لیکن ادویات کی عدم فراہمی سے وہ مو ت کے منہ میں جارہے ہیں لیکن ہیپاٹائٹس کے مرض کے سرکاری طور پر خریدی گئی ادویات سرکاری اہلکاروں کی غفلت سے برآمدوں میں شدید گرم موسم کے باعث خراب ہوگئیں جو حکومتی اہلکاروں کی نااہلی کی بدترین مثال ہے ۔