غیر ت کے نام پر قتل گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے،عمر کسانہ

غیر ت کے نام پر قتل گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے،عمر کسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ حقوق نسواں بل منظور ہونے کے باوجودپنجاب میں خواتین کو زندہ جلایا جانا اور غیر ت کے نام پر قتل پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ۔لاہور میں پسند کی شادی پر بیٹی کو زندہ جلادینا اور دیگر شہروں میں خواتین کے قتل سے لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کھل کر سامنے آگئی ہے ۔حکومت نے حقوق نسواں بل تو منظور کر لیا لیکن اس پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا گیا ، اگر کسی ایک ملزم کو سزائے موت جیسی سزا دی گئی ہوتی تو آج کسی کی جرات نہ ہوتی غیر ت کے نام پرخواتین کو قتل اور زندہ جلانے کی ۔اپنے ایک بیان میں عمر کسانہ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بگاڑ کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمارے قو ل و فعل میں تضاد بہت ہے ۔جو ہم کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے ۔