(ن) لیگ کی قیادت خواجہ آصف سے فوری وزارت واپس لے،مسر ت جمشید

(ن) لیگ کی قیادت خواجہ آصف سے فوری وزارت واپس لے،مسر ت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے خواجہ آصف کے خاتون پارلیمنٹرین شیریں مزاری کیخلاف بولے گئے ناشائستہ ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت خواجہ آصف سے فی الفور وزارت واپس لے اور انہیں قومی اسمبلی کے فلور پر معافی مانگنے کی ہدایت کی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ خواتین کے عزت و احترام اور انہیں حقوق دینے کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اسے اپنے عمل سے اسے ثابت بھی کرنا چاہیے ۔ اگر (ن) لیگ خواتین کی عزت و احترام پریقین رکھتی ہے تو خواجہ آصف کو فی الفور وزارت سے ہٹایا جائے اور انہیں ہدایت کی جائے کہ وہ قومی اسمبلی کے فلور پر نہ صرف شیریں مزاری بلکہ پوری قوم سے اپنے رویے پر معافی مانگیں۔ مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کے وزراء پانامہ لیکس کیوجہ سے حواس باختہ ہو چکے ہیں اور اسی کے باعث اخلاقیات کو بھی بھول چکے ہیں ۔