رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا،ناصر رمضان گجر

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا،ناصر رمضان گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ لاہور کے ترجمان ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ۔ن لیگی حکومت کے بلندو بانگ دعوے ریت کی دیوار ثاب ہوئے عوام دشمن بجٹ سے غریبوں کو ریلیف ملااور نہ ہے عوامی توقعات پوری ہوسکیں ۔ٹیکسوں کی بھر مار سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئیں ہیں ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مشروبات، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضررویہ کی قیمتیں جو پہلے ہی غریب عوام کی پہنچ سے باہر تھیں میں مزید ہوشربا اضافہ ہوگیا۔چینی کی فی بوری کی قیمت میں100روپے کا اضافہ ہوا لیکن پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔