قبرص کے مسئلے کے حل کے لیے یونانی قبرص اور ترک قبرص کے سربراہوں کا ہفتے میں دو بار ملاقات کرنے کا فیصلہ

قبرص کے مسئلے کے حل کے لیے یونانی قبرص اور ترک قبرص کے سربراہوں کا ہفتے میں دو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


استنبول (اے پی پی) قبرص کے مسئلے کے حل کے لیے یونانی قبرص اور ترک قبرص کے سربراہوں کا ہفتے میں دو بار ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ترک میڈیا کے مطابق شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے سربراہ مصطفیٰ عاکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ نیکوس اناستاسیادیس نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی گرین لائن میں قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ اناستاسیادیس کے ساتھ تین گھنٹے تک مذاکرات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ قبرص کے حل کے لیے ہفتے میں دو بار ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دو طرفہ مذاکرات کے نتیجے میں قبرصی یونانی انتظامیہ کی طرف سے مصالحتی اور غیر مصالحتی موضوعات کے اندراج کے موضوع کو ختم کر دیا گیا ہے ۔صدر عاکنجی نے کہا کہ ہم کنفیڈریشن کے ناممکن ہونے کا شعور رکھتے ہیں لہذا قبرصی یونانی انتظامیہ کو واحد مملکت کے موقف کو ترک کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -