ایرانی بحریہ کے فوجی مختلف ممالک کے جنگجوؤں کو تربیت دے رہے ہیں

ایرانی بحریہ کے فوجی مختلف ممالک کے جنگجوؤں کو تربیت دے رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ ( بیورورپورٹ) پاسداران انقلاب کے متحت ایرانی بحریہ کے فوجی مختلف ممالک کے جنگجوؤں کو تربیت دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر علی فدوی نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی بحریہ خلیج میں واقع متحدہ عرب امارات کے مقبوضہ جزیروں کے قریب جزیزہ فارور میں غیر ملکی جنگجوؤں کو فوجی تربیت دے رہا ہے۔ فدوی نے یہ نہیں بتایا کہ کن ممالک کے جنگجوؤں کو تربیت دے رہا ہے البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ غیر ملکی جنگجوؤں کو پاسداران انقلاب کے ماتحت بحری افواج تریت دے رہی ہیں۔ ایوان نے پہلی مرتبہ غیر ملکی جنگجوؤں کو تربید دینے کا اعتراف کیا ہے۔ اس سے قبل پاسداران کے کمانڈر محمد علی جعفری نے کہا تھا کہ ایرانی خطے کے 5 ممالک میں 2لاکھ جنگجوؤں کی سرپرستی کررہا ہے ۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رفیق دوست نے بتایا کہ ایران عراق میں پاسداران انقلاب کی داغ بیل ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے بیرون ملک اس حوالے سے کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں اور وہ عراقیوں کو اپنے ہاں پاسداران انقلاب کا ادارہ قائم کرنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔ کئی ائیرانی فوجی ماہرین پہلے ہی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا تجربہ بیرونی دنیا کو منتقل کرنا ضروری ہے۔ ایران میں عسکری قیادت کی قریبی شخصیت اور عمار سٹریٹجک سنٹر کے چیئرمین مہدی طائب نے کہا کہ پاسداران انقلاب عراق میں اپنا ادارہ قائم کرنے میں لگا ہوا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -