جان کیری کی اماراتی ولی عہد سے علاقائی وعالمی امور پر بات چیت

جان کیری کی اماراتی ولی عہد سے علاقائی وعالمی امور پر بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی(آن لائن)امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ بدھ کی شام متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابو ظہبی پہنچے جہاں انہوں نے امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں دوست ملکوں میں اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر الشیخ طحنون بن زاید آل نھیان، وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔امریکی وزیرخارجہ اور اماراتی حکام کے درمیان بات چیت میں شام، عراق، یمن، لیبیا اور دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کے فروغ اور عرب خطے میں دیر پاقیام امن کے لیے مساعی جاری رکھنے سے بی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اماراتی ولی عہد کے پرنسپل سیکرٹری محمد مبارک المزروعی اور ابو ظہبی میں متعین امریکی خاتون سفیر باربرا لیو بھی موجود تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -