حریت رہنما یاسین ملک کی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد ضمنی انتخاب کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل

حریت رہنما یاسین ملک کی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد ضمنی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 22 جون کو ضلع اسلام آباد میں ہونے والے نامنہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین نے ، جو سینٹرل جیل سرینگر میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں، سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کے پہرے میں مقبوضہ علاقے میں ہونے والے نام نہا د انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فراڈ انتخابات کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ کشمیری اس سے خوش ہیں۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی سبھی بھارت نوازجماعتوں کے رہنماؤں کو محض اپنے اقتدار سے غرض ہے اور وہ کشمیریوں کے قتل عام میں برابر کی شریک ہیں۔ محمد یاسین ملک نے کہا کہ اسلام آباد حلقے کے لوگ ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے شہداء کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیں جنہوں نے بھارت تسلط سے مکمل آزادی کے لیے اپنی جانیں لٹائی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -