بچے اور بیوی کو مارنے پرشہری کو 15برس قید اور 1500 کوڑوں کی سزا کا حکم

بچے اور بیوی کو مارنے پرشہری کو 15برس قید اور 1500 کوڑوں کی سزا کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ ( بیورورپورٹ) مکہ مکرمہ میں شیر خوار کے قتل اور بیوی کو زدوکوب کرکے اس کی ہلاکت کا باعث بننے پر مقامی شہری کو 15برس قید اور 1500 کوڑوں کی سزا کا حکم سنایا۔ پبلک پراسیکیوٹر نے اسے نشان عبرت بنانے کے لئے موت کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے عدالت نے قبول نہیں کیا۔ یہ سزا سلطانی حق کے تحت دی گئی ہے جبکہ مقتول خاتون کے اہل خانہ نے نجی حق کے تحت قائل شوہر کو عبرت ناک سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے 4 ماہ کے بچے کو قتل کرنے پر 5برس قید اور بیوی کی موت کا باعث بننے پر 10 برس قید کی سزا سنائی۔ اس طرح مجموعی قید 15برس ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شوہر نشے کا عادی بھی تھا۔ ایک روز وہ اپنی بیوی اور بچے کو گاڑی میں لے جارہا تھا کہ اسے غصہ آگیا۔ اس نے شیر خوار بچے کو باہر پھینک دیا اور بیوی کو زدوکوب کرکے گاڑی سے باہر پھینک دیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ا سی دوران ایک ٹرک نے اس کی بیوی کو کچل دیا۔ شوہر واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ بعدازاں پولیس نے شبہ کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ وہ یہ واردات کرکے فرار ہوگیا تھا۔ وہ جنون کی کیفیت میں بار بار یہ کہہ رہا تھا کہ میں نے ظالم کو قتل کردیا۔

مزید :

عالمی منظر -