یونان ہمیں درس دینے کے بجائے اپنی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے، ترکی

یونان ہمیں درس دینے کے بجائے اپنی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے، ترکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (اے پی پی) ترکی کے حکام نے کہا ہے کہ یونان انھیں درس دینے کے بجائے اپنی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے محکمہ خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے کہا ہے کہ صوفیہ میں ماہ رمضان کے دوران تلاوت کلام پاک پر یونان کے اعتراضات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ یونان انھیں درس دینے کے بجائے اپنی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے ۔ بیلگیچ نے کہا کہ حکومت یونان، ایتھنز میں ایک مسجد کی تعمیر کو سالہا سال سے روکے ہوئے ہے ، مغربی تھریس کی ترک مسلم اقلیت کے مذہبی عقائد اور اسلام مخالف مظاہروں میں شریک رہتی ہے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ سیکولر اور جمہوری روایات کے پیش نظر معاشرتی اقدار اور دیگر اقلیتوں کے تحفظ کو اپنے ملک میں یقینی بنائے اور ان کا احترام کرے۔

مزید :

عالمی منظر -