رمضاب بازاروں میں اشیاء کا معیار بہتر ،لیموں کنٹرول ریٹ پر دستیاب

رمضاب بازاروں میں اشیاء کا معیار بہتر ،لیموں کنٹرول ریٹ پر دستیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاویداور پرائس کنٹرول کمیٹی کی کوششیں رنگ لے آئیں اور رمضان بازاروں میں لیموں وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔اوپن مارکیٹ میں ڈھائی سو روپے میں فروخت ہونے والے لیموں رمضان بازاروں میں 180روپے کلو پر فروخت ہو رہے ہیں۔جوہر ٹاؤن رمضان بازار کے دورے کے دوران شہریوں نے وزیر زراعت کی کوششوں پر انکا شکریہ اد اکیا اوروزیر زراعت نے انتظامیہ کو شاباش دی۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پنجاب کی پوری توجہ رمضان المبارک کے دوران صارفین کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام انتظامیہ روزہ داروں کے ریلیف کیلئے فیلڈ میں ہے اور زائدمنافع خوروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر زراعت نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز لاہور میں جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے رمضان بازاروں کے دورہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے ٹاؤن شپ رمضان بازار میں آٹے کے تھیلوں میں نمی کا تناسب بھی چیک کیا جو کہ 10.5تھا ۔ انہوں نے چینی کے سٹال اور سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں پر صارفین سے گفتگو کی اور ان سے اجناس کی کوالٹی بارے پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صوبہ بھرمیں اوپن مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ ماہ مبارک میں روزہ داروں کو لوٹیں او رنا جائز منافع خوروں کی جگہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔

مزید :

علاقائی -