امریکی ریل کمپنی نے چین کے ساتھ ہائی سپیڈ ریلوے ٹریک کی تعمیر کا معاہدہ منسوخ کر دیا

امریکی ریل کمپنی نے چین کے ساتھ ہائی سپیڈ ریلوے ٹریک کی تعمیر کا معاہدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی)امریکہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاسک ویگاس سے لاس ایجنلس تک ہائی سپیڈ ریلوے ٹریک کی تعمیر کا چین کے ساتھ طے پانے والا منصوبہ منسوخ کردیا۔ امریکی کمپنی ایکسپریس ویسٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان کے میں کہا گیا ہے کہ چینی کمپنی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب چائنہ ریلوے انٹرنیشنل کے عہدیداروں کے مطابق امریکی کمپنی نے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا کیونکہ ابھی بھی دونوں ممالک کی کمپنیوں کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کمپنی کی جانب سے یکطرفہ طور پر معاہدے کی منسوخی کا اعلان دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے ۔کسی بھی ایک کمپنی کو دوسرے کمپنی کی اجازت کے بغیر ایسی معلومات افشاں نہیں کرنی چاہیءں۔

مزید :

علاقائی -