راؤ صادق ڈائریکٹرنیوز ریڈیو پاکستان اور خورشید ملک ڈائریکٹر پروگرام تعینات

راؤ صادق ڈائریکٹرنیوز ریڈیو پاکستان اور خورشید ملک ڈائریکٹر پروگرام تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے دو کنٹرولرز کو ڈائریکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دیدی، راؤ صادق علی کو ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز جب کہ خورشید احمد ملک کو ڈائریکٹر پروگرام کے عہدے پرترقی دیدی گئی ، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ، دونوں نے اپنے عہدوں کے چارج سنبھال لئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے دو انتہائی سینئر کنٹرولرز کو ڈائریکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی جس کے بعد ان کی ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر کے انتہائی سینئر کنٹرولر راؤ صادق علی خان کو پاکستان براڈ کاسٹنگ میں ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئر زکے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ راؤ صادق علی کنٹرولر جنرل نیوز روم کے علاوہ کنٹرولر رپورٹنگ اور کنٹرولر کوآرڈینیشن کے طور پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ ملک بھر میں ریڈیو پاکستان کے کئی یونٹس کے سربراہ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں ۔ علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان کے شعبہ پروگرام کے سینئر پوسٹ کنٹرولر خورشید احمد ملک کو بھی ڈائریکٹر پروگرام کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ دونوں کی ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور انہوں نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج بھی سنبھال لیا ۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات سید عمران گردیزی ریڈیو پاکستان کے افسران ، عملے اور ریڈیو پاکستان کی یو ایس او (سی بی اے ) یونین کے صدر ارشد چوہدری اور دیگر نے مبارک باد دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -