پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک چین تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک چین تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور چین کے درمیان پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ۔جس کے تحت چین پاکستانی پولیس کو ایمبولینسز اور دیگر گاڑیاں مہیا کرے گا ۔جمعرات کے روز دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ طے پایا ہے کہ پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ نے کئے اور چین کی طرف سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ چینی سفیر نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی پر آزمائش پر پورا اتری ہے پاکستان کی ترقی کے لئے ہر شعبے میں تعاون کریں گے چینی سفیر نے تقریب کے دوران شرکاء کو ماہ رمضان کی بھی مبارک باد ی ۔چینی صدر نے اپنے دورہ پاکستان میں 425 گاڑیاں اور 80 ایمبولینسز دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ جو پاکستان کو دے گا چین سے حاصل ہونے والی گاڑیاں تمام صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکو دی جائے گی ۔ چین کے صدر گزشتہ سال اپنے دورے میں تعاون پر دستخط کئے تھے معاہدے کے تحت چین پاکستان کو گاڑیاں اور دفتری سامان مہیاکرے گی ۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ تقریب میں شریک سے خوشی ہوئی ہے یہ سال پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65 ویں سال ہے کوشش کریں گے کہ رواں سال تعاون کے تمام معاہدے پر عملدرآمد ہو جائے ۔ پاکستان کی طرف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف منصوبوں میں چین کے تعاون کے شکرگزار ہیں اور کہا کہ پاکستان اور اچھے دوست

مزید :

علاقائی -