این ٹی ڈی سی کا کے الیکٹرک کو موجودہ ریٹ پر بجلی فراہم کرنے سے انکار

این ٹی ڈی سی کا کے الیکٹرک کو موجودہ ریٹ پر بجلی فراہم کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کو موجودہ ریٹ پر650میگاواٹ بجلی فراہم کرنے سے انکار کر دیا، این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ 2017ء میں نہیں 2020میں ختم ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سستے ریٹ اور پورے 650میگاواٹ کی فراہمی ممکن نہیں ہے اور کے الیکٹرک کے ساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ حکومت یا نیپرا کہے تو کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی فوری طور پر بند کر دیں گے اور پاکستان کے مہنگے ترین پلانٹس چلا کر کے الیکٹرک کو سستی بجلی دے رہے ہیں۔ معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک نے پانچ سال میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔ کے الیکٹرک کو سستے نرخوں پر بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔
این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ 2017ء میں نہیں 2020میں ختم ہو گی۔

مزید :

علاقائی -