سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو دل کی تکلیف ، ہسپتال منتقل

سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو دل کی تکلیف ، ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانٹیرنگ ڈیسک) سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو نیب حراست کے دوران دل کی تکلیف ہوئی ہے جس کے باعث انہیں فوری طورپر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا۔ سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو ایک ماہ قبل اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں نیب نے گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ رات ان کے دل میں اچانک تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طورپر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے طاہر بشارت چیمہ کا علاج جاری ہے۔ طاہر بشارت چیمہ کو دوران علاج ہتھکڑی نہیں لگائی گئی تاہم ان کے پاؤں میں زنجیر ڈالی گئی ہے

مزید :

صفحہ اول -