عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، تدفین آج ہو گی

عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، تدفین آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لوئی ویل (مانیٹرنگ ڈیسک)عظیم باکسر محمد علی کی ان کے آبائی قصبے لوئی ویل میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد علی کی نماز جنازہ لوئی ویل کے فریڈم ہال میں فورنیا کے سکالر زید شاکر نے ادا کی،ترک صدر رجب طیب اردگان سمیت دنیا بھر سے اہم شخصیات ، مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاکستان کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر امریکہ میں پاکستانی سفیر عباس جیلانی نے عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔محمد علی کی تدفین لوئی ویل میں آج کی جائے گی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عظیم باکسر محمد علی کا آخری دیدار کرنے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ نمازہ جنازہ میں شرکت کیلئے پاس بانٹے گئے تھے جس کیلئے قطاروں میں لوگوں نے گھنٹوں انتظار کیا۔

مزید :

صفحہ اول -