5 ارب ہرجانہ کیس ، عمران خان کو 18 جون کیلئے دوبارہ نوٹس جاری

5 ارب ہرجانہ کیس ، عمران خان کو 18 جون کیلئے دوبارہ نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این) ایڈیشنل سیشن کورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے کی جانب سے 5 ارب روپے ہرجانہ کیس میں عمران خان کو 18 جون کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ۔ علی مصطفی ڈار کا ایڈیشنل سیشن کورٹ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس میں دبئی میں غیرقانونی جائیدادیں بنانے کا الزام لگایا اب وہ معافی مانگیں یا پھر پانچ ارب روپے ہرجانہ دیں ۔ جج راجا خرم علی خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 18 جون کو خود یا وکیل کے ذریعہ جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔

مزید :

صفحہ اول -