دورہ لندن ریحام خان پر بھاری ،نجی چینل نے نوکری سے نکال دیا

دورہ لندن ریحام خان پر بھاری ،نجی چینل نے نوکری سے نکال دیا
 دورہ لندن ریحام خان پر بھاری ،نجی چینل نے نوکری سے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  • لاہور(خالد شہزاد فاروقی)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ اورنجی چینل کی میزبان ریحام خان کو ایک بار پھر لندن جانا مہنگا پڑ گیا ،نجی چینل نے ’’تبدیلی ‘‘ میں عدم دلچسپی لینے پر نوکری سے نکال دیا ،اس سے قبل ریحام خان لندن گئیں تھیں تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں لندن میں ہی طلاق کا پیغام پہنچا دیا ،اب دو روز سے لندن میں ہیں تو ’’نیو نیوز ‘‘ نے نوکری سے نکال دیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شادی کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی نجی چینل کی میزبان ریحام خان شادی کا ایک سال بھی پورا نہیں کر پائیں تھیں کہ عمران خان نے انہیں اس وقت طلاق کا پروانہ تھما دیا جب وہ نجی دورے پر لندن پہنچی تھیں ،عمران خان سے طلاق حاصل کرنے کے بعد ریحام خان میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنی رہیں اور کچھ عرصہ بعد ریحام نے نجی چینل ’’نیو نیوز ‘‘ میں بھاری معاوضے کے عوض ایک شو’’تبدیلی ‘‘کی میزبانی شروع کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خطیر معاوضہ اور دیگر مراعات حاصل کرنے کے باوجود ریحام خان کی توجہ اپنے نیوز شو پر کم اور اپنی این جی او کی فنڈ ریزنگ اور بنائی جانے والی فلم کی پرموشن پر زیادہ تھی جس کی وجہ سے ’’تبدیلی ‘‘ کی ریٹنگ ‘‘ نہ ہونے کے برابر تھی اور نجی چینل کو بھاری خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی چینل کی انتظامیہ نے بارہا مرتبہ ریحام خان کی توجہ پروگرام کی ریٹنگ اور مسلسل خسارے کی جانب مبذول کروائی لیکن ریحام خان نے اپنے پروگرام پر کوئی توجہ نہ دی۔ریحام خان گذشتہ تین روز سے لندن نجی دورے پر گئیں ہوئیں ہیں جس پر ’’نیو نیوز‘‘ کی انتظامیہ نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ریحام خان کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -