خواجہ آصف کی زبان ناقابل قبول ہے، مریم نواز خاتون ہونے کے ناطے معاملے کا نوٹس لیں، آصفہ بھٹو

خواجہ آصف کی زبان ناقابل قبول ہے، مریم نواز خاتون ہونے کے ناطے معاملے کا نوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی زبان ناقابل قبول ہے،ہتک آمیز الفاظ خواتین، بچوں اور اسمبلی کے وقار کے منافی ہیں، مریم نواز خاتون ہونے کے ناطے معاملے کا نوٹس لیں۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے شیریں مزاری سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف کی زبان ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہتک آمیز الفاظ خواتین، بچوں اور اسمبلی کے وقار کے منافی ہیں، مریم نواز خاتون ہونے کے ناطے معاملے کا نوٹس لیں

مزید :

صفحہ اول -