وفاقی بجٹ کے اعلان کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ، طاہر صدیق

وفاقی بجٹ کے اعلان کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ، طاہر صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری میاں طاہر صدیق نے کہا ہے کہ بجٹ کے اعلان کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور حکومت اس جن کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے عوام دشمن بجٹ نے غریبوں سے رمضان کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں ھکمران عوامی توقعات پورا نہیں اتر سکے ہیں ٹیکسوں کی بھر مار سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئیں ہیں۔
ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مشروبات، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضررویہ کی قیمتیں جو پہلے ہی غریب عوام کی پہنچ سے باہر تھیں ۔
میں مزید ہوشربا اضافہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ بجٹ نے غریب عوام کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں اور اشیائے ضرویہ غریب اور سفید پوش عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس و دیگر ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔