ایل ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کے معاملات کیلئے آرڈر پر عملدرآمد نہ ہوسکا

ایل ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کے معاملات کیلئے آرڈر پر عملدرآمد نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے خبر نگار سے)ایل ڈی اے نے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون کی پامالی شروع کر دی ہے ،لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک آرڈرنافذ کیا ہے کہ ایل ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سے جتنے بھی معاملات ہیں ان کو صرف اے ڈی ٹی پی ٹاؤن پلانگ گریڈ سترہ کا افسر ہی چیک کر سکے گا اس عہدے سے چھوٹا اہل کار بلڈنگ کنٹرول کے معاملات کو ہینڈل نہیں کر سکتا ،یہ آرڈرمورخہ 02.06.2016کوہوئے لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجوداس پر عمل درآمدنہ ہو سکا اور گریڈ10کے بعض اہلکارابھی بھی بلڈنگ کنٹرول کے معاملات چلا رہے ہیں۔