سستے رمضان بازاروں میں عام آدمی کو لوٹا جا رہا ہے،نذیر چوہان

سستے رمضان بازاروں میں عام آدمی کو لوٹا جا رہا ہے،نذیر چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نذیر چوہان نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں عام آدمی کو لوٹا جا رہا ہے پنجاب حکومت کی طرف سے سستے رمضان بازاروں میں غیر معیاری اشیاء فروخت کر کے بے وقوف بنایا جا رہا ہے سستے رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں نہیں ہے ، اشیاء کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے رمضان بازاروں کے دورے کرتی ہے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کے لیے درد سر بن کر رہ گئی ہے ،مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے سستے بازار ناکام بازارمیں بدل چکے ہے موجودہ حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں حکومت ہر محاذ پر عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح فلاپ رہی عام آدمی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے جسکا موجودہ حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں۔