(ن) لیگ کی حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو گئی ہے،میاں محمد ایوب

(ن) لیگ کی حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو گئی ہے،میاں محمد ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو گئی ۔ جعلی ووٹروں کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کر سکے ۔ لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے روزہ دار بے حال ہو رہے ہیں وزارتیں پانی و بجلی سحری اور افطاری کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کر سکی ۔سستے رمضان بازاروں میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اور نام نہاد خادم اعلیٰ عوام پر کئے جانے والی ظلم و زیادتی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف جھوٹ بولتے ہیں کہ ملک میں کہییں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ پورا ملک تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے غریب عوام کا سکھ چین چھین لیا ہے ۔
،حکمرانوں کو مال بنانے سے فرصت ملے تب وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بارے میں سوچیں حکمران عوام کے لئے ایک وبال جان بن چکے ہیں ۔