پنجاب یونیورسٹی اور آئی آرپی کے مابین کمرشل سیکٹر و تعلیمی اداروں میں روابط بڑھانے کا معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور آئی آرپی کے مابین کمرشل سیکٹر و تعلیمی اداروں میں روابط ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (او آر آئی سی )اور انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ پروموشن (آئی آر پی)کے درمیان انڈسٹریل ، کمرشل سیکٹر اور تعلیمی اداروں میں روابط بڑھانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر آفس میں کیا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز، قائم مقام خزانہ دار راؤ محمد شریف، چیف ایگزیکٹیو آفیسر آ ف آئی آر پی عابد ایچ کے شیروانی ، رحمت اللہ ، ڈاکٹر شکیل اعوان و دیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کا مقصد ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کے علاوہ انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان ایسی فضا قائم کرنا ہے جس سے دونوں کے درمیان تعاون پروان چڑھے اور تربیت کے مواقع پیدا ہوں۔
ڈاکٹر عامر اعجاز نے معاہدے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے تعلیمی اداروں میں نت نئے طریقوں سے تحقیق کے عمل کو فروغ ملے گا اور سماجی اور اقتصادی سطح پر بھی فائدہ ہوگا۔