طالبہ کا اعزاز

طالبہ کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن گوجرنوالا کیمپس کے انچارج اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال چوہدری ، یو ای ٹی لاہور کے زید بن خالد اور پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ حلیمہ فاروق کے مشترکہ تحقیقی مقالے کو سمیڈا ، یو ایم ٹی اور ایچ ای سی کی جانب سے منعقدہ ایس ایم ایز کانفرنس میں بہترین ریسرچ پیپر ایوارڈ کے لئے منتخب کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکٹ اور 20ہزار روپے سے نواز دیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان بھر سے تقریباً50ریسرچ پیپر پیش کئے گئے تھے۔ ان کی کامیابی پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے انہیں مبارکباد دی ہے۔