نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت ، امریکی عزائم کھل کر سامنے آگئے

نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت ، امریکی عزائم کھل کر سامنے آگئے
نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت ، امریکی عزائم کھل کر سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے بھارت کو حمایت کی یقین دہانی کرارکھی ہے اور اب پاکستان کے بارے میں بھی اس کا موقف کھل کر سامنے آگیا ہے۔
اے آروائی نیوز کے مطابق محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی شمولیت رکن ممالک پر منحصر ہے۔ امریکہ کے پاکستان اور بھارت کیساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن پالیسی مختلف ہے، پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل حل کرنے چاہیے اور رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کے سوال پر مارک ٹونر نے واضح جواب سے انکار کر دیا ہے تاہم اسے رکن ممالک پر منحصر قرار دے دیا ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ امریکہ کسی صورت پاکستان کی حمایت کو تیار نہیں۔
دوسری طرف چین نے این ایس جی میں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کر دی ہے اور بھارت کو بطور رکن انتخاب کو رکن ممالک کے لئے طمانچہ قرار دیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -