سہیل اختر سکھیرا کو سنگین الزامات کے تحت وزیر داخلہ کی ہدایت پر تبدیل کیا گیا

سہیل اختر سکھیرا کو سنگین الزامات کے تحت وزیر داخلہ کی ہدایت پر تبدیل کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی ڈسپلن سہیل اختر سکھیرا کو سنگین الزامات کے تحت تبدیل کر کے وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ برانچ میں بھجوا دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سہیل اختر سکھیرا پر الزام تھا کہ اس نے جوہر ٹاؤن کے علاقہ اوور سیز پاکستانی ہاوسنگ فاونڈیشن میں تین کوٹھیوں پر قبضہ کر رکھا تھا جس کی شکایت ان کوٹھی مالکان نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو کی جس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے انٹیلی جنس بیورو پنجاب راو سردارکو انکوائری کرنے کی ہدایت کی جس کی انکوائری میں سہیل اختر سکھیرا پر لگائے جانے والے الزامات درست ثابت ہوئے انہوں نے اعلیٰ حکام کو فوری ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ برانچ بھجوایا جائے جس پر انہیں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -