سعودی عمرہ کمپنیوں اور پاکستانی ایجنٹوں کی طرف سے عمرہ اپروول مہنگی کرنے کیلئے گٹھ جوڑ کا انکشاف

سعودی عمرہ کمپنیوں اور پاکستانی ایجنٹوں کی طرف سے عمرہ اپروول مہنگی کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی عمرہ کمپنیوں اور پاکستانی ایجنٹوں کی طرف سے عمرہ اپروول مہنگی کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کا انکشاف،عمرہ اپروول فیس مہنگی کرنے کے لیے عمرہ اپروول بند ہو گئی کا تاثر دے کر عمرہ ویزہ اپروول600ریال سے1200ریال کر دی گئی ۔معلوم ہوا ہے 29شعبان کو عمرہ اپروول بند ہونے سے پریشان عمرہ ایجنٹوں نے یکم شعبان سے دوبارہ اپروول شروع ہونے پر اپنی اپروول سستی ہونے سے کم منافع کو زیادہ منافع کے حصول کے لیے اچانک 5دن اپروول بند ہونے کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی 3رمضان کو اپروول فیس 6سو سے12سو ریال ہونے کا اعلان کر کے اپروول شروع ہونے کا اعلان کیا ہے،معلوم ہوا ہے یہ سعودیہ کمپنیوں اور عمرہ ایجنٹوں کی مانپلی قرار دیا ہے اور رمضان سیزن نہ لگنے کا غصہ اتارنے کا جواز بتایا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -