آفر لیٹر 500روپے کے اشٹام پیپر پر 50سے زائد سخت ترین نکات پر مشتمل سروس پرووائڈر پر عمل درآمد کی یقین دہانی سے مشروط

آفر لیٹر 500روپے کے اشٹام پیپر پر 50سے زائد سخت ترین نکات پر مشتمل سروس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم 2016ء کے لیے حج کوٹہ کے مطابق آفر لیٹر 500روپے کے اشٹام پیپر پر 50سے زائد سخت ترین نکات پر مشتمل سروس پرووائڈر پر عمل درآمد کی یقین دہانی سے مشروط کر دیا SPAوزارت کی ویب سائٹ پر جاری ۔جو حج آرگنائزر حلفیہ بیان کے ساتھ SPAپُر کر کے حاجی کیمپوں میں جمع کرا دے گا وہ حج2016ء کے لیے بکنگ کا آغاز کر سکے گا ،15جون سے پرائیویٹ حج سکیم 2016ء کی بکنگ کی جا سکے گی بکنگ کے لیے 15دن دئیے جائیں گے ،حج فارم آن لائن ہوں گے ،پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کے لیے نادرا کا شناختی کارڈ ،ریڈ ایبل پاسپورٹ جس کی معیاد31مارچ 2017ء تک ہو لازمی ہو گا ،نیلی بیک گراونڈ کی تصاویر،بلڈ گروپ ضروری ہوں گے۔معلوم ہوا ہے سروس پرووائڈر (SPA)جمع نہ کرانے والوں کو کوٹہ الاٹ نہیں ہو گا وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے ہوپ اور وزارت کے نمائندوں کے درمیان اتفاق رائے سے طے پانے والےSPAاور پیکجز کی منظوری دے کر حج اپریشن 2016ء شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے حج آرگنائزر 15پیکجز کے مطابق ہی بکنگ کرسکیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -