ملٹی پل ویزہ پرائیویٹ حج سکیم کے حج فارموں کی آن لائن فیڈنگ سے مشروط

ملٹی پل ویزہ پرائیویٹ حج سکیم کے حج فارموں کی آن لائن فیڈنگ سے مشروط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے حج آرگنائزر کے لیے آر لیٹر اور ملٹی پل ویزہ پرائیویٹ حج سکیم کے حج فارموں کی آن لائن فیڈنگ سے مشروط کر دیا ۔R.Lلیٹر صرف اس کو ملے گا جو فارم جمع کرا کے رپورٹ کرے گا ،وزارت مذہبی امور نے حج2016ء کے لیے منظوری کے لیے SPAکے مطابق حج فارموں کی سیلز پرچیز کرنے والوں کا کوٹہ ختم کرنے اور ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کرنے کی منظوری دی ہے ،نئے SPAکے مطابق ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی البتہ حج پیکج ایک ہونے کی صورت میں ایک ساتھ بلڈنگ حاصل کر سکیں گے ،کہا گیا ہے حج آرگنائزر وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر آفر لیٹر کی لسٹ شائع ہونے کے فوری بعد کسی وقت بھی اپنے فارموں کی آن لائن فیڈنگ مکمل کر کے R.L کے حصول کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -