فراڈ کیس میں ملوث شخص عبوری ضمانت خارج ہونے عدالت سے فرار

فراڈ کیس میں ملوث شخص عبوری ضمانت خارج ہونے عدالت سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ سے فراڈ کیس میں ملوث شخص کی عبوری ضمانت خارج ہونے پرملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔گزشتہ روز عدالت کے روبرو ملزم کاشف کی درخواست ضمانت کی سماعت شروع ہوئی تو اس کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ کاشف کے خلاف پولیس سے سازباز کرکے جھوٹا مقدمہ درج کروادیا تھا حالانکہ وہ مدعی اسلم کے ساتھ کاروبار کررہا تھا۔ جس میں نفع اور نقصان کے دونوں ذمہ دارتھے لیکن اس کے باوجودساڑھے4لاکھ فراڈکا مقدمہ درج کروادیا لہذا عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔کمرہ عدالت میں موجود گوجرنوالہ پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزم نے لین دین کے معاملہ پرفراڈکیا جس کے تحریری ثبوت بھی موجود ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا ۔
فراڈ کیس

مزید :

صفحہ آخر -