کین کمشنر پنجاب ناصر محمود شیخ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ،جواب طلب

کین کمشنر پنجاب ناصر محمود شیخ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر پنجاب ناصر محمود شیخ کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتے میں جواب طلب کرلیاہے۔گزشتہ روز مسٹر جسٹس شاہد وحید کی عدالت میں درخواست گزار کاشتکار زاہد سرفراز نے بتایا کہ اس نے ایک شوگر ملز کو گنا سپلائی کیا مگر مذکورہ ملز نے ادائیگی نہ کی ،جس کے بعد کین کمشنر پنجاب نے بھی 37 لاکھ روپے ریفنڈ کی ادائیگی کی درخواست پر فیصلہ نہ دیا ،عدالتی حکم کے باجود کین کمشنر پنجاب ناصر محمود شیخ نے شوگر ملز سے ریفنڈ لے کر نہیں دیا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ کین کمشنر پنجاب ناصر محمود شیخ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -