چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی تقرری کیخلاف لارجر بینچ بنانے کے درخواست مسترد

چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی تقرری کیخلاف لارجر بینچ بنانے کے درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین شیخ زید ہسپتال فرید احمد فرید کی تقرری کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ بنانے کے درخواست مسترد کر دی جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر طاہر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ چئیرمین شیخ زید ہسپتال ڈاکٹرفرید احمد خان کی تقرری میرٹ سے ہٹ کی گئی ہے نہ اس تقرری کے لیے اخبار اشتہار جاری کیاگیا اورنہ ہی قواعد وضوابط پورے کیے گئے ہیں،جونیئر کو میرٹ کے برعکس چیئرمین لگانا قوانین کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ معاملہ اہم نوعیت کاہے کیس کی سماعت کیلئے لارجربینچ تشکیل دیاجائے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ کی لارجر بنچ بنانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ چئیرمین شیخ زید ہسپتال کی تقرری کیس کا فیصلہ سنگل بینچ ہی کرے گا،فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -