لاہور ایئرپورٹ، خاتون مسافر کے سامان سے شراب کی 13 بوتلیں برآمد

لاہور ایئرپورٹ، خاتون مسافر کے سامان سے شراب کی 13 بوتلیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)کسٹم حکام نے خاتون مسافر کے سامان سے شراب کی 13 بوتلیں برآمد کر کے ضبط کر لیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اوسلو سے آنے والی پرواز پی کے752 کے ذریعے لاہور پہنچنے والی پاکستانی نژاد نارویجن مسافر طاہرہ سمیر کے سامان کی تلاشی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب کی 13 بوتلیں برآمدہوئیں جنہیں ضبط کر لیا گیا ۔کسٹمز حکام کے مطابق خاتون مسافر نے لاہور آمد پر یہ بتایا کہ وہ ایک سال بعد عید الفطر کی خوشیاں منانے ناروے سے لاہور آئی ہے اور اس کے سامان میں گھر کی ضروری اشیاء اور تحائف موجود ہیں لہذا اسے گرین چینل کی سہولت فراہم کی جائے۔ شک گزرنے پر کسٹم حکام نے جب خاتون مسافرہ طاہرہ سمیر کے سامان کی تفصیلی تلاشی لی تو اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب کی تیرہ بوتلیں برآمدہوئیں۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر گرین چینل سہولت کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -