تشددکی شکارگھریلو ملازمہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا

تشددکی شکارگھریلو ملازمہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)جوہر ٹا?ن کے علاقہ میں تشددکی شکارگھریلو ملازمہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ گوجرانوالہ کے نواحی گا?ں کی رہائشی 12سالہ ناہید جوہرٹا?ن میں لیاقت بھٹی نامی شخص کے گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پرکام کرتی تھی۔ لیاقت کی بیوی نے ناہید کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس بچی کی گردن، بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ تشدد کا شکار بچی بھاگ کر گوجرانوالہ اپنی پھوپھی کے پاس چلی گئی جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو چائلڈ ہیلپ لائن1121 پر بچی پر تشدد کی اطلاع دی گئی جس پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروصبا صادق کی ہدایت پر بیورو کی ریسکیو ٹیم نے بچی کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا۔ بچی کے مطابق اس کے والدین فوت ہوگئے ہیں اور وہ تین سال سے ماہوار3500روپے پر اس گھر میں کام کر رہی تھی جہاں اس کی مالکن بلاوجہ معمولی باتوں پرگرم راڈ اور گرم چھریوں سے تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور کئی ماہ سے اس کو تنخواہ بھی نہیں دی۔اس کا ایک بھائی اور ہے جو اپنے چچا کے پاس رہتا ہے۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ چائلڈپروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لے لیاہے ،مالکن کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی طرف سے ایف آئی آر کروا دی گئی ہے، اس کے علاوہ بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -