باٹاپور،نوکری کاجھانسہ دیکررقم ہتھیانے والے سوئی گیس ملازمین کیخلاف کارروائی کاحکم

باٹاپور،نوکری کاجھانسہ دیکررقم ہتھیانے والے سوئی گیس ملازمین کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے )باٹا پور نوکری کا جھا نسا دے کر لاکھو ں روپے بٹور نے والے سو ئی گیس ملازمین کے خلاف انکوائری مکمل نہ ہو سکی جبکہ سی سی پی اور لاہور نے 2 روز میں انکوائری مکمل کر نے کی انسپکٹر مظہر اقبال رانجھا کو ہدایات جاری کر دی ہیں ،بتا یا گیا ہے کہ باٹا پور کے رہائشی ارشد نے اپنے بیٹے کو محکمہ سوئی گیس میں بھر تی کر وانے کے لئے3 لاکھ 15ہزار روپے ،رضوان اور ارسلان کودیے جو کئی ماہ سے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے، روپے مانگنے پر سنگین نتایج کی دھمکیا ں دینی شروع کر دیں جس پر متاثرہ شخص نے سی سی پی او لاہور کو درخواست دی جس کی انکوائری انسپکٹر مظہر اقبال رانجھا کر رہے ہیں۔ انھوں نے تین روز گز ر نے کے بعد بھی انکوائری مکمل نہ کی جس پر سی سی پی او لاہور نے آ ج انکوائری مکمل کر کے دونوں پارٹیوں کو پیش کر نے کا حکم دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -