دو پولیس اہلکار تھانہ گرین ٹاؤن سے غیر حاضر، حرکات مشکوک

دو پولیس اہلکار تھانہ گرین ٹاؤن سے غیر حاضر، حرکات مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)تھانہ گرین ٹاؤن میں تعینات دو پولیس اہلکار ڈیوٹی کرنے کی بجائے تھانے سے کئی روز سے غیر حاضر ہیں، تھانہ محرر ایوب نے دونوں اہلکاروں کی سپیشل رپورٹ ڈی ایس پی سرکل کوبھجوا دی ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ گرین ٹاؤن تھانہ میں تعینات پولیس اہلکارنعیم یوسف20525اور نصیر احمد 23464کئی روز سے اپنی ڈیوٹی سے غائب ہیں ،تھانہ محرر کی طرف سے دونوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ایکشن لینے کے لیے سپیشل رپورٹس ڈی ایس پی سرکل کوبھجوا ئی گئیں لیکن کوئی ایکشن نہ ہوا، محرر تھانہ نے متعدد بار دونوں اہلکاروں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لئے موبائل فون پر اطلاع کی لیکن وہ حاضر نہ ہوئے جس پر محرر نے ایس پی صدر ڈویژن فیصل مختار کو مذکورہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ایکشن لینے اور ان کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی درخواست کی ہے ۔محرر کے مطابق دونوں اہلکار علاقہ گرین ٹاؤن میں مختلف مقامات پر نظر آتے ہیں اور ان کی حرکات بھی مشکوک ہیں جو علاقے کے رہائشی ان کے بارے میں بتاتے ہیں ۔تھانہ محرر ایوب کے مطابق دونوں اہلکاروں کی پرُاسرار حرکات کے باعث افسران کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

علاقائی -